
بونیر(اے ار عابد سے)
بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے چیئرپرسن سینیٹر روبینہ خالد نے کہاہے کہ یہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام شہید بے نظیر بھٹو کی سوچ تھی ۔صدر اصف علی زرداری نے اس سوچ کو عملی جامہ پہنایا۔مگر ہمارے سیاسی مخالفین شہید بے نظیر بھٹو کی تصویر کی بھی مخالفت کررہے ہیں ۔ مگر مخالفین کے ارادوں کو پی پی پی قیادتِ کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔ہم اس پروگرام میں مزید شفافیت لارہے ہیں ۔اس پروگرام میں وسیلہ روزگار اور نشوونما پروگرام شامل ہیں۔ ائیندہ وسیلہ روزگار پروگرام لانچ کرکے خواتین اور ان کے بچوں کو خودکفیل بنائیں گے
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک روزہ دورہ بونیر کے موقع پر ضلعی صدر یوسف علی خاں کی رہائش گاہ شلبانڈی ہاؤس میں منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔ شلبانڈی ہاؤس پہنچنے پر یوسف علی خان ،سلطان روم خان ایڈوکیٹ اور پارٹی کارکنوں نے سینیٹر روبینہ خالد اور ممبر صوبائی اسمبلی مہر سلطانہ ایڈوکیٹ ڈائریکٹر بی ائی ایس پی خیبر پختونخوا زہرہ اسلم کا پرتپاک استقبال کیا ۔اور سلطان روم خان ایڈوکیٹ نے مہمان خواتین کو روائیتی شال پہنائیں ۔
بی ائی ایس پی چیئر پرسن نے ٹیم کے ھمراہ دورہ بونیر کے موقع پر انہوں نے تحصیل مندنڑ ،تحصیل گاگرہ کے بی ائی ایس پی دفاتر کا دورہ کیا اور انتطامات کا جائزہ لیا ۔اس وقع پر بی ائی ایس پی بونیر کے ڈائریکٹر لطافت خان بھی انکے ھمراہ تھے۔اس موقع پر انہوں نے سالارزی جوڑ میں ڈائنامک رجسٹری سنٹر کا افتتاح کیا ۔انہوں نے مندنڑ تحصیل میں امبیلہ کے مقام پر تحصیل گدیزی میں گوردوارہ پاچا کلے سلارزی میں جوڑ اور گاگرہ میں شلبانڈی میں منعقدہ خواتین کی کھلی کچہریوں سے خطاب کیا اور شلبانڈی ھاوس میں پی پی پی گرینڈ ورکرز تقریب سے بھی خطاب کیا۔انہوں نے خواتین کے مسائل سنیں ۔اور انہیں یقین دلایا ۔کہ خواتین کی جانب سے پیش کردہ مسائل پر خصوصی توجہ دیں گے ۔انہوں نے کہا کہ بونیر دورے کا مقصد یہاں کے خواتین کو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں درپیش مشکلات سے اگاہی اور ان مشکلات کو فوری حل کرنا ہے۔اس سے قبل پاکستان پیپلپز پارٹی بونیر کے صدر یوسف علی خان نے چیئرپرسن کو بونیر کے مسائل کے بارے میں بتاتے ہوے کہاکہ اس پروگرام سے امیر لوگوں کو نکال کر مستحقین کو شامل کیا جائے تاکہ شہید بے نظیر بی بی کی سوچ کے مطابق غریب خواتین کو معاشی طور پر مستحکم بناکر ملک کی نصف ابادی کو انکا جائز حق ملیں جس سے بی بی شہید کی روح کو سکون ملے گی۔