باجوڑ۔ تھانہ خار پولیس کی فوری اور بروقت کارروائی، قتل کے واردات میں ملوث ملزم کو ایک گھنٹے کے اندر اندر آلہ قتل سمیت گرفتار
تفصیلات کے مطابق کل بمورخہ 16.01.2025 کو علاقہ علیزو فلنگ میں قتل کا واقعہ رونما ہوا تھا۔ رپورٹ موصول ہوتے ہی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ وقاص رفیق کی ہدایت پر ڈی. ایس. پی سرکل خار عبد العزیز کی نگرانی میں ایس۔ ایچ۔ او تھانہ خار سعید الرحمن نے دیگر پولیس ٹیم کی ہمراہ بروقت کارروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمے میں ملوث ملزم سمیع اللہ ولد فقیر گل سکنہ فلنگ کو ایک گھنٹے کے اندر اندر آلہ قتل کلاشنکوف سمیت گرفتار کر لیا۔
پولیس رپورٹ کے مطابق ملزم نے زمینی تنازعے پر تکرار کے دوران فائرنگ کر کے مقتول اسماعیل کو قتل کیا تھا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج رجسٹرڈ کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے
فوری اور بروقت کارروائی پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ نے تھانہ خار پولیس ٹیم کو شاباش دی اور کہا کہ قانون کی بالادستی کو برقرار رکھنے اور جرائم کے خاتمے کے لیے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جائیگا تاکہ عوام کی جان ومال کی حفاظت یقینی بنایا جا سکے۔