بونیر: ڈی پی او سعود خان کی پرائیویٹ اسکول نیٹ ورک کے عہدیداران سے ملاقات

Spread the love

بونیر(بیورو چیف عابد سے)
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سعود خان نے پرائیویٹ اسکول نیٹ ورک بونیر کے صدر نثار خان کے قیادت میں دیگر عہدیداران سے اپنے دفتر میں ملاقات کی ہے اور طلباء کی حفاظت اور تعلیمی اداروں میں بہتر ماحول کے لیے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ڈی پی او نے پرائیویٹ اسکول ٹرانسپورٹ کے لیے محفوظ گاڑیوں تجربہ کار ڈرائیورز تعلیمی اداروں میں منشیات کے خلاف آگاہی اور سی سی ٹی وی انسٹالیشن کی اہمیت کے پیش نظر فوری اقدامات پر زور دیا ہے ۔پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک جے عہدیداران نے مکمل تعاون کی یقین دھانی کرائی ہے۔جس پر ڈی پی او نے ان کے جذبے کو سراہا اور تعلیمی اداروں کو محفوظ ماحول فراہم کرنے کی امید ظاہر کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button