سوات: وزیر لائیو اسٹاک فضل حکیم خان کا القادر ٹرسٹ کیس فیصلے پر شدید ردعمل

Spread the love

سوات(بیورورپورٹ)صوبائی وزیر لائیو سٹاک، فشریز و کوآپریٹیو فضل حکیم خان نےسو القادر ٹرسٹ کیس کے فیصلے پر سخت الفاظ میں ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ القادر ٹرسٹ کیس کا فیصلہ انتہائی بدنیتی اور بے انصافی پر مبنی پر ہے اس سیاسی اور جعلی مقدمے میں انصاف کا جنازہ نکالا گیا جو کہ انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے قائد عمران خان اور بشرا بی بی کو سیاسی سزا سنائی گئی قائد عمران خان کے حکم کا انتظار ہے ہر قسم احتجاجی تحریک کیلئے ہر وقت ہم تیار ہے انہوں نے کہا کہ القادر ٹرسٹ کیس فیصلہ ہائی کورٹ میں چیلنج کیا جائے گا جو بہت جلد جعلی ثابت ہوگا اور انصاف کا بول بالا ہوگا انہوں نے کہا کہ قائد عمران خان اور بشرا بی بی کے حوصلے بلند ہے ان اوچھے ہتھکنڈوں اور غیر منصفانہ فیصلوں سے ہمارے حوصلے مزید بلند ہو رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر پشاور میں مختلف وفود سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر صوبائی وزیر سے ممبران صوبائی اسمبلی جوہر محمد خان اور عثمان خان نے بھی ملاقات کی ملاقات میں ضلع ٹانک اور لکی مروت میں لائیو سٹاک اور فشریز کے مسائل کے حوالے سے تفصیلی بحث کی گئی مسائل کی نشاندھی پر صوبائی وزیر نے موقع پر مسائل کے حل کیلئے ہدایات جاری کئے صوبائی وزیر نے اپنے دفتر پشاور میں پی ٹی آئی ورکرز پر مشتمل ایک وفد سے بھی ملاقات کی ملاقات میں سیاسی صورتحال سمیت ترقیاتی منصوبوں پر بات چیت کی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button