باجوڑ: عدالتی حکم پر ریکور شدہ بارودی مواد ناکارہ، بم ڈسپوزل سکواڈ کی کارروائی

Spread the love

باجوڑ میں عدالتی حکم پر ریکورشدہ بارودی مواد کو ناکارہ بنادیا گیا۔ سینئر سول جج محب الرحمان نے فاضل جج ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے ہدایات کی روشنی میں مال مقدمہ ہینڈ گرنیڈ (دھماکہ خیز مواد) جو کہ مقدمہ ایف آئی آر نمبر39 بتاریخ 21مارچ 2020کو زیر دفعات 380/382/147/149/5EXP Sub act، تھانہ خار میں پولیس نے قبضہ میں لی تھی کو بذریعہ بم ڈسپوزل سکواڈ ناکارہ بنادیاگیا۔ عدالتی حکم پر ضلعی پولیس بم ڈسپوزل سکواڈ کے جوانوں نے مختلف مواقعوں پر ریکور شدہ بارودی مواد کو محفوظ طریقے سے ناکارہ کیاگیا۔ریکور شدہ بارودی مواد کو ایک ویران مقام پر ناکارہ کیا گیا۔اس موقع پر سینئر سول جج باجوڑ محیب الرحمان، ڈی پی پی ضیاء الحق، ایس پی انوسٹیگیشن باجوڑ نوید اقبال، ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر سہیل سالار، سرکل ڈی ایس پی خار عبدالعزیز، سرکل ڈی ایس پی ماموند ہنر خان اور دیگر پولیس افسران موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button