ٹانک میں عوامی ایجنڈا کے تحت ڈیویلپمنٹ منصوبوں کا افتتاح

Spread the love

ٹانک صوبائی_حکومت_کا_عوامی_ایجنڈا_کے_تحت

▪ڈپٹی کمشنر تنویر خان اور ایم این اے داور خان کنڈی نے SRSP کے تعاون سے سول لائن ٹانک اور گرہ بلوچ میں ڈیویلپمنٹ کاموں کا افتتاح کر دیا۔

▪محلہ سول لائن میں لنک روڈ، گلیوں کی پختہ تعمیر، نکاسی آب کے جدید نظام اور انتظار گاہ (ویٹنگ شیڈ) کا باقاعدہ افتتاح ڈپٹی کمشنر تنویر خان نے کر دیا، شہریوں کو بہتر سفری سہولیات اور صاف ستھرا ماحول میسر آئے گا۔ یہ منصوبہ عوامی فلاح و بہبود میں ایک اہم پیشرفت ثابت ہوگا۔

▪گرہ بلوچ میں سیلاب سے بچاؤ کی حفاظتی دیوار، پختہ لنک روڈ، نکاسی آب کا جدید نظام اور انتظار گاہ (ویٹنگ شیڈ) کا باقاعدہ افتتاح ایم این اے داور خان کنڈی نے کر دیا۔ جو عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button