
کراچی: جرمنی پاکستان کو ماحول دوست منصوبوں کے لیے 45 ملین یورو فراہم کرے گا۔
جرمنی پاکستان کو ماحولیات کی بہتری کے منصوبوں کے لیے 45 ملین یورو دے گا،
اس سلسلے میں دونوں ممالک کے درمیان معاہدے پر دستخط کیے گئے۔
اعلامیے کے مطابق مذکورہ فنڈز ماحول دوست توانائی کے منصوبوں سمیت ماحولیاتی بہتری کے منصوبوں پر خرچ کیے جائیں گے۔