چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا اور سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن آرکائیوز اینڈ لائبریریز ڈیپارٹمنٹ خیبر پختونخوا کا ملاکنڈ یونیورسٹی کا دورہ

Spread the love

چکدرہ(احسان دانش)چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ندیم اسلم چوہدری اور سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن آرکائیوز اینڈ لائبریریز ڈیپارٹمنٹ خیبر پختونخوا ارشد خان کا ملاکنڈ یونیورسٹی کا دورہ ، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر رشید احمد نے مہمانوں کا استقبال کیا اور انہیں یونیورسٹی کی مختلف تدریسی ، تحقیقی ، ہم نصابی اور انتظامی سرگرمیوں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی ، چیف سیکرٹری اور سیکرٹری ایچ ای ڈی خیبر پختونخوا نے ملاکنڈ یونیورسٹی شعبہ کیمسٹری میں سنٹر آف کمپیوٹیشنل اینڈ میٹریل سائنسز اور ریسرچ لیبز کا دورہ کیا اور شعبہ تحقیق میں ایم پیش رفت پر بھرپور اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے وائس چانسلر اور ان کی ٹیم کی تعریف کی ، انہوں نے اپنی طرف سے مکمل تعاون کی یقین دیانی کرائی ، پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطا الرحمان ، چیئرمین شعبہ فزکس پروفیسر ڈاکٹر افتخار احمد ، ڈین فیکلٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی پروفیسر ڈاکٹر جمیل احمد ، ویمن سب کیمپس بٹ خیلہ کی کوارڈی نیٹر ڈاکٹر رخسانہ غفار ، مختلف تدریسی شعبہ جات کے فیکلٹی ممبرز اور انتظامی عملہ کے اراکین سمیت ڈی سی ملاکنڈ شاہد خان مہمند ، ڈی سی سوات ڈاکٹر قاسم علی خان جدون اور اسسٹنٹ کمشنر آدینزئی محمد داؤد سلیمی بھی اس موقع پر موجود تھے ، مہمانوں نے ملاکنڈ یونیورسٹی کے ڈائریکٹوریٹ آف ورکس کی نئی عمارت کا بھی افتتاح کیا جبکہ یونیورسٹی کیمپس میں پودے بھی لگائے ـ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button