تالاش: اے بی کے ٹی کی جانب سے کاشت کاروں میں زرعی پیکج تقسیم

Spread the love

تالاش (حبیب محمد خٹک سے) غیر سرکای تنظیم اے بی کے ٹی کے جانب سے تالاش کے 65زمینداروں اور کاشت کاروں میں فی کس 20ہزار روپے کے حساب سے زرعی پیکج تقسیم ۔
جس کے مناسبت سے تالاش دیر لوئر میں غیر سرکاری تنظیم ایسوسی ایشن فار بیہیور اینڈنالج ٹرانسفر میشن(اے بی کے ٹی)کے زیر اہتمام ایک سادہ تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔جس میں تالاش کے تین یونین کونسلوں نورہ خیل ،شاہی خیل اور بانڈہ گئی کے 65 رجسٹرڈ زمینداروں اور کاشت کاروں کے علاؤہ بلدیاتی نمائندوں اور سوشل سیکٹر کے نمائندوں نے شرکت کی ۔زمینداروں اور کاشت کاروں کے اس تقریب سے اے بی کے ٹی تنظیم کے کنٹری ڈائریکٹر پروگرامنگ جان محمد خٹک نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمارا ملک پاکستان دراصل ایک زرعی ملک ہے۔اسلئےاس قسم کی زرعی پیکج تقسیم کرنے سے زرعی انقلاب آئے گا ۔اور ساتھ ہی کسانوں ،کاشت کاروں اور زمینداروں کو حوصلہ ملے گا۔ہمارے علاقے کے زمینداروں ،کسانوں ، کاشت کاروں کو خصوصاً اور ملک بھر میں خصوصاً سرکاری ،نجی اداروں اور غیر سرکاری تنظیموں کو چاہیئے کہ وہ زرعی پیداوار بڑھانے ،جدید طریقہ کار اور نت نئے تجربات کے بنیاد پر اقدامات کریں ۔جب ملکی سطح پر زراعت مضبوط ہو ۔تو زراعت سے وابستہ لوگ خود کفیل ہونگے ۔جس کا ملکی معشیت پر مثبت اثرات مرتب ہونگے ۔اور ہر طرف خوشحالی آئی گی ۔غیر سرکاری تنظیم اے بی کے ٹی کے زیر اہتمام تالاش میں منعقدہ اس تقریب کے آخر میں آرگنائزیشن کے کنٹری ڈائریکٹر پروگرامنگ جان محمد خٹک اور ریجنل ڈائریکٹر شاد محمد خٹک ہاتھوں تالاش دیر لوئر کے 65 رجسٹر ڈ زمینداروں ،کسانوں اور کاشتکاروں میں فی کس 20ہزار روپے کے حساب سے زرعی پیکج تقسیم کیا گیا ۔جس میں ٹماٹر کی عمودی طرز کاشت کا تخم ،یوریا،فرٹلئزر،پیسٹیسائیڈ اور پھلوں کی تخم وغیرہ اس زرعی پیکج میں شامل تھے ۔اے بی کے ٹی آرگنائزیشن کے جانب سے اس زرعی پیکج تقسیم کرنا مقصد حالیہ سیلاب سے متاثرہ کسانوں ،کاشت کاروں اور زمینداروں کو سپورٹ فراہم کرنا تھا ۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button