
اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے امیدوار سردار ایاز صادق نئے اسپیکر منتخب ہوگئے، اس دوران قومی اسمبلی کے اجلاس میں ہنگامہ آرائی جاری، سنی تحریک کے ارکان ایوان میں جوتے لہراتے رہے۔
گیلری میں بیٹھے مہمانوں کا سنی اتحاد کونسل کے ارکان سے جھگڑا ہو گیا، ہاتھا پائی کے بعد سپیکر نے سب کو گیلری سے باہر نکال دیا۔
جمشید دستی اور گیلری میں موجود لوگوں کے درمیان گرما گرم بحث ہوئی۔
چیئرمین راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ جو تھا اسے باہر پھینکا گیا، شرپسند کو باہر پھینک دیا گیا۔