شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی شیرینگل دیر بالا فارمیسی ڈیپارٹمنٹ کے زیرِ اھتمام بائیو ریسک ورکشاپ

Spread the love

ثمرباغ (نمائندہ نوائے دیر)شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی شیرینگل دیر بالا فارمیسی ڈیپارٹمنٹ کے زیرِ اھتمام ایک روزہ بائیو ریسک اور بائیو سیفٹی ورکشاپ کا انعقاد!
15 نومبر 2023 کو لائف سائنسز کے طلباء، لیب کے عملے اور ریسرچ اسکالرز کے لیے ایک روزہ بائیورسک مینجمنٹ ٹریننگ (بائیو سیفٹی اور بائیو سیکیورٹی) کا انعقاد کیا۔ تربیتی سیشنز کے دوران، شرکاء نے خطرے (ریسک) کی تشخیص، تخفیف کے اقدامات، اچھی لیب ورک پریکٹس، پی پی ای ڈوننگ اینڈ ڈوفنگ، ایونٹ مینجمنٹ اور بائیولوجیکل ویسٹ مینجمنٹ کی مہارت کا علم حاصل کیا۔ تربیتی سیشن کے دوران، سیشن کے ریسورس پرسنز ڈاکٹر عابد اللہ، ڈاکٹر ذوالکمال اور ڈاکٹر اللہ دتّا تھے جن کی سہولت ڈاکٹر حامد آفریدی نے کی۔چیئرمین فارمیسی ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر شجاعت احمد نے ایسے نتیجہ خیز ایونٹ کے انعقاد پر فوکل پرسن ABM Pakistan /پرنسپل آرگنائزر ڈاکٹر عابد اللہ کی کاوشوں کو سراہا۔ سیشن کے اختتام پر سیشن کے شرکاء کے درمیان چیئرمین فارمیسی ڈاکٹر شجاعت احمد اور صاحبزادہ مراد حسین ٹریجرر (Treasurer SBBU)، نے اسناد تقسیم کیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button