سوات(بیورورپورٹ)پاکستان مسلم لیگ (ن) نے سوات میں پاکستان پیپلز پارٹی کی اہم وکٹ گرادی،پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق امیدوار صوبائی اسمبلی دوست محمد خان اپنے خاندان اور سینکڑوں ساتھیوں سمیت پاکستان مسلم لیگ ن میں شامل ہوگئے ۔گزشتہ روز اس حوالے پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر انجینئر امیر مقام نے مینگورہ حیات آباد میں دوست محمد خان کے حجرے میں ان کے پاکستان مسلم ن میں شمولیت کے موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم دوست محمد خان کو پاکستان مسلم لیگ ن میں خوش آمدید کہتے ہیں اور انہیں یقین دلاتے ہیں کہ وہ اپنے فیصلے پر فخر محسوس کریں گے کیونکہ پاکستان کو بحرانوں سے صرف پاکستان مسلم لیگ ن اور میاں نواز شریف نکال سکتے ہیں اور ملکی مسائل کا حل نواز شریف کی لیڈرشپ اور ان کی ٹیم کے پاس ہے، انہوں نے کہا کہ ہمارے منشور اور نعرہ سب کے سامنے ہے،نواز شریف نے مشکلات کے باوجود بھی قوم کی خدمت کی ہے، نواز شریف کی بدولت ملک میں ترقی آئی ہے، نواز شریف کے دور میں ہی ملاکنڈ ڈویژن میں بجلی منصوبے پایہ تکمیل تک پہنچی ہے، پاکستان مسلم لیگ ن نے سوئی گیس منصوبوں کا جال بچھا یا ہے جس کی بدولت آج عوام خوش ہیں، انہوں نے کہا کہ ماضی کے سیاستدانوں نے صرف انتقامی سیاست کی ہے مگر پاکستان مسلم لیگ ن واحد پارٹی ہے جو عوام کے مفاد میں ہر ممکن کوشش کررہی ہے اور عوام کو سہولیات فراہم کرنے میں کوئی کثر نہیں چھوڑتا،پاکستان مسلم لیگ ن نے ہر دور میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا ہے اور اگر اللہ نے مزید موقع دیا تو سڑکوں اور تعمیراتی کاموں کے ساتھ ساتھ دیگر ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھا دیں گے، انہوں نے کہا کہ جس پارٹی کا آئین اور جمہوریت پر یقین نہیں ہے وہ کس طرح الیکشن میں حصہ لینگے،میں نے کبھی پاکستان کے مخالفت میں کام نہیں کیا ہے اسکے باجود مجھ پر 35 مقدمات درج ہوئے ہیں۔ اسکے ساتھ ساتھ میرے بیٹے پر مقدمہ درج ہوا ہے لیکن ہمارے حوصلے بلند ہیں اور اپنی کوشش جاری رکھی ہے انشاء اللہ آنے والا دور پاکستان مسلم لیگ ن کا ہے اور اقتدار آتے ہی پورے خصوصاً خیبر پختونخوا اور سوات میں ترقیاتی کاموں کا سلسلہ شروع کرکے عوام کو ہر سہولت فراہم کرنے میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے۔
…….