
وزیر اعلی کے پی کے علی امین گنڈاپور کے عوامی ایجنڈہ کے تحت اور ڈپٹی کمشنر دی پائین محمد عارف خان کی ہدایت پر اج مورخہ 29 نومبر 2024 بوقت 11:00 تا 12:15 بجے بمقام زیارت تالاش میں ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا، جس میں تقریباً 55 سے 60 افراد نے شرکت کی۔
قابل ذکر شخصیات میں شامل تھے:
1. طارق خان، اسسٹنٹ کمشنر ریوینو تیمرگرہ۔
2. نائب تحصیلدار تیمرگرہ سماب مبارک۔
3.ڈاکٹر نور محمد۔
4.افتاب عالم خان
5.احمد ریاض
6.ماسٹر عبدالحمید
کھلی کچہری میں علاقہ تالاش کے لوگوں نے ضلعی انتظامیہ کے سامنے درج ذیل مسائل پیش کیے:
١۔تالاش بازار میں زنانہ انتظار گاہ کا انتظام کیا جائے۔
٢۔تالاش بازار میں زنانہ باتھ روم کا انتظام کیا جائے۔
٣۔تالاش بازار کی نکاسی آب کی نالیوں کو پختہ کیا جائے۔
۴۔گزشتہ روز ڈھیرئ سٹاپ پر کسی نامعلوم افراد نے کپڑوں کی دکان کو آگ لگا دی تھی، جس پر انصاف فراہم کیا جائے۔
۵۔گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول زیارت تالاش کے لیے مستقل سڑک کا بندوبست کیا جائے۔
٦۔ٹی ایم اے اہلکار بازار کی روزانہ صفائی کریں اور علاقے کے صفائی کا خصوصی خیال رکھیں۔
٧۔اٹر سپلائی سکیمز کے تمام پائپ بوسیدہ ہو چکے ہیں، جس کی وجہ سے لوگ گندا پانی پی رہے ہیں اور بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہے۔
٨۔ٹی ایم اے کے ڈیلی ویجرز اہلکاران کو مستقل کیا جائے۔
٩۔بڑے پیمانے پر بجلی چوری ہو رہی ہے، جس کا روک تھام کیا جائے۔
١٠۔تالاش بازار میں کیمیکل ملا دودھ سپلائی ہو رہا ہے، جس کا سدباب کیا جائے۔
١١۔پیٹرولیم مصنوعات میں کمی کے باوجود کرایہ ناموں میں کمی نہیں آ رہی، جس کا نوٹس لیا جائے۔
یہاں پر جتنی بھی کھلی کچہریاں اب تک منعقد ہوئی ہیں، ان پر عمل درآمد نہیں ہوا، لہذا ان پر فوری عمل درآمد کیا جائے۔
١٢۔مین جی ٹی روڈ پر جہاں جہاں مرمتی کام جاری ہیں، ان کو تیز کیا جائے اور عوام کی آمد و رفت کے لیے متبادل راستہ بنایا جائے۔
اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ آپ کے مسائل کو متعلقہ ڈیپارٹمنٹس کے ساتھ زیر غور لائے گی اور ان کا فوری طور پر حل نکالے گی۔