
بونیر(بیورو چیف عابد سے) بیرسٹر گوہر علی خان نے اپنے حلقہ انتخاب این اے 10 بونیر میں مہم کے دوران حلقہ پی کے 25 امیدوار ریاض خان کے رہائش گاہ ملکپور ھاوس میں گرینڈ ورکرز کنونشن سے خطاب کیاہے۔
کنونشن سے سابق مشیر امیدوار پی کے 25 ریاض خان سابق ضلعی صدر امیر الاامان خان سابق امیدوار قومی اسمبلی کامران خان نے خطاب کیاہیں۔
بیرسٹر گوہر خان نے عمران خان کے ساتھ روا رکھے جانے والے سلوک اور پی ٹی ائی کو انتخابی نشان نہ ملنے اور انٹرا پارٹی انتخابات تسلیم نہ کرنے کو ریاستی جبر قرار دیاہے
اور اس میں تمام ریاستی اداروں کے کردار پر سوال اٹھایا ہے اور عوام سے عمران خان اور پی ٹی ائی کو ملنے والی پزیرائی پر اطمینان کا اظہار کیاہے اور اپنے کارکنوں سے کیاہے
کہ وہ جنون کو یوں برقرار رکھتے ہوئے 8 فروری تک گھر گھر اور فرد فرد کے پاس عمران خان کا پیغام پہنچائیں اور انکو اگاہ کریں کہ عمران خان عوام کی اذادی خوشحالی اور ملک میں جمہوریت قانون کی حکمرانی پارلیمنٹ کی بالادستی اور ملک کی تعمیر و ترقی اور امن کے لئے اواز اٹھانے کے جرم میں قید میں ہے
اور اپ سب نے ملکر سب پارٹیوں لے سب امیدواروں کو شکست سے دوچار کرنے اور پی ٹی ائی کے نامزد امیدواروں کو جیت کر دکھانا ہے چاہے وہ کسی بھی نشان پر الیکشن میں ہیں
لیکن پی ٹی ائی جے نامزد امیدوار ہیں اور نام لے کر بتایا کہ بونیر سے قومی اسمبلی کے لئے وہ خود میدان میں ہے اور پی کے 25 سے ریاض خان پی کے 26 سے سید فخر جہان باچا اور پی کے 27 سے عبدالکبیر خان کے حق میں مہم چلائیں اور 8 فروری کو ان چاروں جو کامیاب کرواکر اسمبلیوں میں بھجیں تاکہ وہ قانون سازی کے زریعے ظلم اور قانونیت کا راستہ روکے اور عمران خان کو بقول انکے جھوٹے مقدمات میں قید سے نکالے اور پھر سے وہ دور ائے کہ عوام اذاد اور ملک خوشحال ہو۔