بھارت: اترپردیش میں مدرسوں کے اساتذہ کی تنخواہوں میں کٹوتی

Spread the love

اتر پردیش: آبادی کے لحاظ سے سب سے بڑی ریاست اتر پردیش میں انتظامیہ نے ہندوستان کی وفاقی حکومت کی جانب سے خصوصی اسکیم ختم ہونے کے بعد مدارس کے اساتذہ کی تنخواہیں روک دی ہیں۔

خبر رساں ادارے روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت میں وفاقی حکومت کی جانب سے اس اسکیم کے خاتمے سے اتر پردیش میں 21 ہزار سے زائد اساتذہ متاثر ہوں گے۔

سرکاری دستاویزات کے مطابق حکومت ہند نے مارچ 2022 میں اس سکیم کے تحت فنڈنگ ​​ختم کر دی تھی، جبکہ پروگرام کی منظوری چار سال پہلے روک دی گئی تھی۔

اتر پردیش میں مدرسہ بورڈ کے سربراہ افتخار جاوید نے کہا کہ اس اسکیم کے ختم ہونے کے ساتھ ہی ہم دوبارہ وہیں کھڑے ہوں گے جہاں سے ہم نے شروعات کی تھی، مسلم اساتذہ اور طلبہ 30 سال پیچھے چلے جائیں گے۔

یاد رہے کہ نریندر مودی کی حکومت نے 2016 کو ختم ہونے والے مالی سال میں مذکورہ پروگرام کے لیے ریکارڈ 3 ارب بھارتی روپے اکٹھے کیے تھے تاہم اس کے بعد سے فنڈنگ ​​روک دی گئی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button