ملاکنڈڈویژن کے تمام اضلاع سے غیر قانونی طورپر مقیم افغانیوں کے 194خاندانوںکی واپسی

Spread the love

سوات (بیورورپورٹ) ملاکنڈڈویژن کے تمام 9 اضلاع سے ایک ہفتے کے دوران غیر قانونی طورپر مقیم افغانیوں کے 194خاندانوں کے 1147 افراد واپس اپنے وطن چلے گئے۔انفرادی طورپرغیر قانونی مقیم 34افغانیوں کی بھی اپنے وطن واپسی ہوگئی ہے۔ سرکاری اعدادوشمار کے مطابق حکومت کی جانب سے غیر قانونی طور پرمقیم افغانیوں کو وطن واپس بھیجنے کے فیصلے کے بعد ایک ہفتے کے دوران ضلع سوات سے 3 خاندانوں کے 16 افراد،بونیر سے 2خاندانوں کے8 افراد،شانگلہ سے4 خاندانوں کے 54 افراد،ملاکنڈسے29خاندانوں کے207 افراد،دیرلوئر سے108 خاندانوں کے668 افراد،دیر اپرسے10خاندانوں کے61 افراد،باجوڑسےتین خاندانوں کے23افراد،چترال لوئرسے36خاندانوں کے113افراداورچترال اپرسےایک خاندان کے7 افرادواپس اپنے وطن لوٹ چکے ہیں ۔

اس کے علاوہ انفرادی طورپر غیر قانونی طورپر مقیم 9 افراد بونیر سے ،4 افراد شانگلہ سے،17افرادلوئردیر سے اور4افراد چترال اپر سے واپس افغانستان چلے گئے ہیں۔ مجموعی طورپر اب تک ملاکنڈڈویژن سے1181 غیر قانونی تارکین وطن اپنے وطن واپس جاچکے ہیں ۔ سرکاری ذرائع کے مطابق ملاکنڈڈویژن میں مقیم دیگر غیر قانونی طورپر مقیم افغان باشندوں کی چھان بین جاری ہے اور جتنے بھی غیر قانونی تارکین وطن سامنے آئیں گے تو انہیں واپس اپنے وطن بھیجدیا جائے گا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button