
از قلم
نورین خان
پشاور پاکستان
انٹرنیشنل سینڈوچ ڈے ہر سال 3 نومبر کو منایا جاتا ہے۔ یہ ایک ایسا دن ہے جو مشہور اور ورسٹائل فوڈ آئٹمز ،فاسٹ فوڈ اور سینڈوچ کے اعزاز کے لیے وقف ہے۔ سینڈوچ اپنی سہولت، لامتناہی اقسام اور لذیذ ذائقے کی وجہ سے پوری دنیا میں لوگوں کو پسند آتے ہیں۔
دنیا بھر میں سینڈوچ ڈے منانےکی اصل وجہ واضح نہیں ہے، لیکن خیال کیا جاتا ہے کہ یہ سینڈوچ ڈے منانے کا بنیادی مقصد جان مونٹاگو کو خراج تحسین پیش کرنا ہے، جسے 18ویں صدی میں سینڈوچ ایجاد کرنے کا موجد بتایاجاتا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ جان مونٹاگو، جو ایک شوقین اور نامی گرامی جواری تھا،ایک دن اس جواری کو بہت بھوک لگی تھی تو اس نے اپنے نوکروں سے روٹی کے دو ٹکڑوں کے درمیان گوشت رکھنے کی درخواست کی تاکہ وہ تاش کے کھیل میں مداخلت کیے بغیر آسانی سے کھا سکے۔بظاہر تو یہ ایک آسان طریقہ تھا آسانی سے کھانے کا مگر اسکے بعد یہ سادہ کھانے کا طریقہ حیرت انگیز طور پر تیزی سے مقبول ہو گیا، جس کی وجہ سے سینڈوچ کی تخلیق ہوئی جیسا کہ ہم اسے آج جانتے ہیں ، مثال کے طور پر ویجیٹبل سینڈوچ، چکن سینڈوچ، پنیر سینڈوچ اور بھی مختلف قسمیں ہیں جن کو لوگ بہت پسند کرتے ہیں۔
3 نومبر کو دنیا بھر کے لوگ سینڈوچ ڈے مناتے ہیں اور مختلف مقامات پر تقریبات منعقد کرتے ہیں جس میں کھانے پینے کے مقابلے ہوتے ہیں۔اور طرح طرح کے لذیذ سینڈوچ بنائے جاتے ہیں۔
سینڈوچ ڈے پر، لوگ اپنے پسندیدہ سینڈوچ بناتے ہیں اور تقریبات میں شامل ہو کر اور نئے ذائقوں اور مجموعوں اور قسموں کو دریافت کر کے دن بھر جشن مناتے ہیں۔ ریستوراں اور کیفے کے لیے اس دن کو منانے کے لیے خصوصی رعایتیں، پروموشنز، یا منفرد سینڈوچ تخلیقات پیش کرنا عام بات ہے۔اور ہوٹل ریستوران وغیرہ سینڈوچ ڈے پر عوام کو آفر اور ڈسکاؤنٹ دیتے ہیں۔بنیادی طور پر
سینڈوچ ڈے آپ کی تخلیقی صلاحیتوں کو ظاہر کرنے اور سینڈوچ کی نئی ترکیبیں آزمانے کا ایک بہترین موقع ہے۔ آپ مختلف قسم کی روٹیوں، پنیروں، سبزیوں، گوشت، اسپریڈز اور مصالحہ جات کے ساتھ منفرد ذائقہ کے امتزاج بنانے کے لیے گھر پر سینڈوچ بنانے کا یہ تجربہ خود کر سکتے ہیں۔
اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ سینڈوچ کہاں ایجاد ہوا؟ تو اسکا جواب یہ ہے کہ
سینڈوچ ایک پرانے اور تاریخی کینٹ کاؤنٹی میں جو کہ جنوب مشرقی انگلینڈ کا ایک قصبہ ہے۔
وہاں اسکی ایجاد ہوئی ۔
جیسا کہ افلاطون نے کہا، "ضرورت ایجاد کی ماں ہے،” اور ارل آف سینڈوچ ایک ایسا انسان تھا جو تاش کھیل رہا تھا مگر اپنا پیٹ بھرنے کے لیے اپنے کھیل سے وقفہ نہیں لینا چاہتا تھا۔ اسے ایسی چیز کی ضرورت تھی جو وہ ایک ہاتھ سے کھا سکے آسانی سے ۔اب 260 سال بعد، ہم ناشتے، دوپہر کے کھانے یا رات کے کھانے کے لیے سینڈوچ لینے کے آپشن کے بغیر اپنی زندگی کا شاید ہی تصور کر سکتے ہیں! آسانی اور سہولت، کے لئے اب تو یہ ہماری عادت بن چکی ہے۔ سینڈویچ ہماری زندگی کا ایک خوبصورت حصہ بن چکا ہے ۔
۔
اگر آپ صحت مند رہنے کے آپشن کو ترجیح دیتے ہیں، تو سینڈوچ بنانے کے لئے آپ پورے اناج کی روٹی، چکن ، گوشت پروٹین سے بھرپور اور کافی مقدار میں سبزیوں کا انتخاب کر سکتے ہیں۔
سینڈوچ ایک طرح کا ہلکا اور اطمینان بخش کھانا ہے ، اور دن کے کسی بھی وقت ان کا لطف اٹھایا جا سکتا ہے۔ چاہے یہ ناشتے کے لیے ایک سادہ ٹوسٹ ہو، یا دوپہر کے کھانے کے لیے دل بھرا سب سینڈوچ ہو، یا رات کے کھانے کے لیے ایک نفیس گرلڈ پنیر ہو، سینڈوچ بہت سے لوگوں کے لیے ایک بہترین آپشن ہیں۔
لہذا، 3 نومبر کو، اپنے پسندیدہ سینڈوچ سے لطف اندوز ہو کر یا کوئی نئی ترکیب آزما کر سینڈوچ ڈے منانا یقینی بنائیں۔ دوستوں یا خاندان کے ساتھ اکٹھے ہوں، سینڈوچ بنائیں اور مزے سے کھائیں۔
مگر اسکے ساتھ ہی ہم آج آپکو ایک آسان اور جلدی بننے والا چیز یعنی پنیر سینڈوچ بنانے کا طریقہ بتاتے ہیں۔
اشیاء:
چیز سلائس (پنیر کے سلائس) چار عدد
چکن روسٹ پون پیالی
مایونیز حسب ضرورت
مکھن حسب ضرورت
سلاد کے پتے چار عدد
کھیرا ایک عدد
ٹماٹر دو عدد(لمبائی میں کاٹ لیں بیج نکال کر)
ڈبل روٹی آٹھ سلائسز
ترکیب:
ڈبل روٹی کے کنارے کاٹ لیں۔ سلائس پر مکھن اور پھر میونیز لگائیں۔ چکن پھیلا دیں اور سلاد کا پتہ رکھ دیں اور چیز سلائس رکھ دیں پھر ٹماٹر کے اوپر کھیرے کا ٹکڑا رکھیں۔ دوسرے پیس پر مایونیز اور مکھن لگا کر رکھ دیں۔ چکن چیز سینڈوچ تیار ہے۔