دسمبر میں آئی ٹی ایکسپورٹ میں 22.67 فیصد کا ریکارڈ اضافہ

Spread the love

اسلام آباد: قائم مقام وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈاکٹر عمر سیف کا کہنا ہے کہ حکومتی پالیسیوں کی بدولت دسمبر میں آئی ٹی کی برآمدات میں ریکارڈ 22.67 فیصد اضافہ ہوا،

نومبر میں 13 فیصد کے بعد آئی ٹی کی برآمدات 22.67 فیصد اضافے سے 303 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں۔ ,

وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈاکٹر عمر سیف نے اپنے بیان میں کہا کہ پچاس فیصد ڈالر رکھنے کی سہولت، ڈیجیٹل ادائیگی کا نظام، فری لانسرز کے لیے سہولیات اہم عوامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آئی ٹی انڈسٹری کے لیے سہولیات پر وزیراعظم اور اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل کے مشکور ہیں، ہماری پالیسیوں کا مقصد آئی ٹی اور ٹیلی کام سیکٹر کو فروغ دینا اور ملکی معیشت کو مستحکم کرنا ہے۔

ڈاکٹر عمرسیف نے کہا کہ 10 بلین ڈالر کا ہدف بھی پورا کر لیا جائے گا، انہوں نے مزید کہا کہ اصلاحات نے آنے والی حکومت کے لیے آئی ٹی انڈسٹری کی ترقی کی راہ ہموار کی ہے۔

دوسری جانب چیئرمین پاشا زوہیب خان نے وزیر آئی ٹی، ایس آئی ایف سی اور آئی ٹی انڈسٹریز کو آئی ٹی برآمدات میں اضافے پر مبارکباد دی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button