
لوئیر دیر) جماعت اسلامی نے 8فروری کیلئے پارٹی منشور اور اپنے ترجیحات کا اعلان کر دیا،
ضلعی سیکرٹریٹ احیاء العلوم بلامبٹ میں جماعت اسلامی کے ضلعی امیر اعزاز الملک افکاری نے پی کے 14سے نامزد امیدوار صاحبزادہ محمد یعقوب خان اور پی کے 15سے نامزد امیدوار عزیز اللہ خان کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا
کہ جماعت اسلامی نے ضلع میں اپنے دور اقتدار میں ریکارڈ ترقیاتی کام کیے ہیں جس میں تعلیمی بورڈ ملاکند یونیورسٹی کے قیام کے علاوہ سینکڑوں سکولوں کی اپ گریڈیشن تیمرگرہ میڈیکل کالج کی منظوری شامل ہے
انھوں نے کہاکہ جب بھی عوام نے اعتماد کااظہار کیا ہے
جماعت اسلامی یہاں کے عوام کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچائی اور ضلع کی تعمیر ترقی اور خوشحالی کیلئے یہاں میگا ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دینے کے ساتھ ساتھ بے روزگار نوجوانوں کو میرٹ بھی بھرتیاں کیے اعزاز الملک افکاری نے کہاکہ ضلع میں سڑکوں کا جال بچھانے اور رابطہ پلوں کا قیام کے کارنامے ہیں
انھوں نے کہاکہ وہ انتخابات میں ماضی کی کارکردگی بنیاد پر حصہ لے رہے اور انشاء اللہ اگر عوام نے ان پر اعتماد کیا تو شہید چوک میں بے ہنگم ٹریفک کے خاتمے کیلئے فلائی اوور کی منظوری دریائے پنچکوڑہ کے ار پار حفاظتی پشتوں کی تعمیر ہر یونین کونسل میں فشریز فارمنگ کا قیام سانام ڈیم کی تکمیل پنچکوڑہ ڈویژن کی منظوری دیں گے
ان کا کہناتھا کہ ملاکنڈ ڈویژن ٹیکس فری زون مدت میں توسیع دینے جبکہ دیر موٹر وے کو حقیقی خواب میں بدل دیں گے
انھوں نے کہاکہ تیمرگرہ کو ماڈل سٹی بنانے کے ساتھ ساتھ سیورج سسٹم،سالڈویسٹ منیجمنٹ،صاف پانی اور سیف پراجیکٹ شروع کریں گے
انھوں نے کہاکہ اگر عوام نے خدمت کرنے کا موقع دیا تو مساجد و مدارس میں علماء کرام کی سرپرستی اور سولر ائزیشن کی منظوری دے گے جبکہ مختلف پہاڑی علاقوں میں سمال چیک ڈیمز بنائیں گے۔
انھوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ 8فروری کو اہل اور ایماندار لوگوں کو ووٹ دے۔