تیمرگرہ: سابق حکمرانوں نے ملک کو 80 ارب روپے کا مقرض بنایا، امیر سراج الحق

Spread the love

تیمرگرہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) جماعت اسلامی کے مرکزی امیر سراج الحق نے کہا ہےکہ ملک کا نظام بدلنے کیلئے الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں،سابق حکمرانوں نے ملک کو 80 ارب روپے کا مقرض بنایا

جبکہ آصف علی زرداری،میاں نواز شریف اور مولانا فضل الرحمن اپنے خاندانوں کو وزیر عظم اور وزراء بنانے چاہتے ہیں،باری باری حکومت کرنے والوں نے ملک کا بیڑا غرق کر دیا،8فروری چوروں اور ڈاکوکا احتساب کا دن ہے

ان خیالات کا اظہار انھوں نے انتخابی مہم کے سلسلے میں ریحان پور لوئر دیر میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا،

ورکرز کنونشن سے پی کے 14سے نامزد امیدوار صاحبزادہ محمد یعقوب خان،تحصیل امیر عمران الدین ایڈوکیٹ اوروویلج کونسل چیر مین شاہ حسن نے بھی خطاب کیا

جبکہ اس موقع پر بیاری سے تعلق رکھنے والے درجنوں شخصیات نے پی ٹی ائی سے مستعفیٰ ہوکر جماعت اسلامی میں شمولیت کا اعلان کیا،

سراج الحق نے اپنے خطاب میں کہا کہ الیکشن کے بعد سیاسی جماعتوں کے درمیان نیشنل ڈائیلاگ کریں گے

تاکہ سیاسی جماعتوں کے درمیان جاری محاز ارائی اور نفرت کی سیاست کا خاتمہ ہو،

انھوں نے کہاکہ ملک قدرتی وسائل سے مالامال ہے لیکن نااہل اورکرپٹ حکمرانوں نے ملک کا بیڑا غرق کردیا مہنگائی،بے روزگاری،لوڈ شیڈنگ اور ٹیکسوں میں بے تحاشا اضافہ کیا،

انھوں نے کہاکہ جماعت اسلامی پی پی پی،پی ٹی ائی،پی ایم ایل ن کی طرح ذات کیلئے سیاست نہیں کرتی

جماعت اسلامی عوام کی بلا امتیاز خدمت اور سودی نظام،رشوت کے خاتمے،سفارشی کلچر کا خاتمہ،عدالتوں میں انصاف کی فراہمی اور ملک میں مخطوط نظام تعلیم کے خاتمے کیلئے سیاست کی میدان میں ہے

سراج الحق نے کہاکہ سابق نااہل اور کرپٹ حکمرانوں کی وجہ سے ملک 80ارب روپے کا مقرض ہوگیا ہے

جبکہ اس وقت دوکروڑ 8ہراز بچے سکولوں سے باہر ہے اشرافیہ نے اپنے جیبوں کو بھرنے کیلئے غریب عوام کا خون چوسا

انشاء اللہ 8فروری کے دن ان ڈاکوں،کرپٹ مافیا کا احتساب کا دن ہوگا اور عوام کی ووٹ کی طاقت سے ان فنکاروں اور سیاسی اداکاروں کو شکست دیں گے

انھوں نے کہاکہ ملک کی معشیت مضبوط بنانے کیلئے جماعت اسلامی نے 40سال کیلئے منصوبہ تیارکیا ہے اور جے ائی پہلی سیاسی جماعت ہے جنھوں نے عوام کے سامنے اپنا انتخابی منشور پیش کیا ہے

انھوں نے عوام سے اپیل کی کہ 8فروری کو اپنے مستقبل کا فیصلہ جماعت اسلامی کی حق میں دے اور ملک کو کرپٹ مافیا سے نجات دلائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button