ایس پی ٹریفک وارڈن سوات کا بریکوٹ میں متبادل راستے کا جائزہ، ٹریفک روانی کیلئے ہدایات

Spread the love

سوات(بیورورپورٹ)ایس پی ٹریفک وارڈن سوات حبیب اللہ خان نے تحصیل بریکوٹ کوٹہ کا دورہ کیا، جہاں پر انہوں نے نئے تعمیر ہونے والے پل کے ساتھ منسلک متبادل راستے پر ٹریفک روانی کا جائزہ لیا،اس موقع پر ان کے ہمراہ ٹریفک انچارج سیکٹر بریکوٹ انسپکٹر گوہر خان اور لائن آفیسر بھی موجود تھے، ایس ٹریفک وارڈن نے نیشنل ہائی وے حکام سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ تعمیراتی کام کو جلد از جلد مکمل کریں تاکہ لوگوں کو تکلیف کا سامنا نہ پڑے اور ٹریفک روانی میں خلل پیدا نہ ہو۔ انہوں نے سیکٹر بریکوٹ میں تعینات ٹریفک وارڈن سوات کے افسران و اہلکاران کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ پشاور و دیگر علاقوں سے آنے والے بڑی گاڑیاں شموزئی روڈ کو منتقل کریں جبکہ مینگورہ سے پشاور جانیوالے بڑی گاڑیاں بریکوٹ بائی پاس کو منتقل کریں۔ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کے لئے ایس پی ٹریفک وارڈن نے سیکٹر بریکوٹ میں اضافی نفری بھی تعینات کی تاکہ لوگوں کو تکلیف کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
۔۔۔۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button