سعودی عرب میں پہلا روزہ کس تاریخ کو ہوگا؟ ماہرین فلکیات نے بتادیا

Spread the love

ابوظہبی: دنیا بھر میں رمضان المبارک 26 سال بعد سردیوں میں آ رہا ہے اور مقدس مہینہ 2031 تک سرد موسم کی لپیٹ میں رہے گا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امارات فلکیاتی سوسائٹی کے چیئرمین ابراہیم الجروان نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں رمضان المبارک کا آغاز 11 مارچ سے متوقع ہے جب کہ عید الفطر 10 یا 11 اپریل کو ہوسکتی ہے۔

ابراہیم الجروان نے واضح کیا کہ فلکیاتی حسابات کے علاوہ رمضان اور شوال کے چاندوں کا اعلان سعودی عدالت میں جمع ہونے والے شواہد کی بنیاد پر کیا جائے گا۔

ایمریٹس ایسٹرانومیکل سوسائٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین کے مطابق سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں روزہ 13 سے 15 گھنٹے کا ہوگا۔

اسی طرح دیگر ممالک میں روزے کا دورانیہ اپنے وقت کے مطابق 12 سے 17 گھنٹے ہوگا۔

جوں جوں رحمتوں کا مہینہ قریب آرہا ہے مسلمانوں میں نیکیوں کے حصول کا شوق بڑھتا جارہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button