ریسکیو 1122 کی جانب سے شگئ سیدو ہسپتال میں ابتدائی طبی امداد اور آگ سے بچاؤ کی تربیت

Spread the love

سوات(بیورورپورٹ) ریسکیو 1122 سوات کے ٹریننگ وینگ کےانچارج سلیم اقبال کی سربراہی میں ساوتھ سٹی دل رام خان میموریل ہسپتال شگئ سیدو سوات میں ابتدائی طبی امداد اور آگ سے بچاو پروگرام کا انعقاد کیاگیا جہاں پر ہسپتال کے تمام سٹاف اور طلباء کو ابتدائی طبی امداد اور آگ سے بچاؤ کی تربیت فراہم کی گئی۔
تربیت کا مقصد ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کو ابتدائی طبی امداد کی اگاہی دینا ہے تاکہ کسی بھی ایمرجنسی میں وہ ریسکیو 1122 کے شانہ بشانہ کام کرکے بہتر و محفوظ پاکستان میں اپنا کردار ادا کریں.
جس میں روزمرہ زندگی میں میڈیکل سےجڑی ایمرجنسیز ، فرسٹ ایڈ، سی پی ار CPR اور choking کے بارے میں بھی تربیت دی۔
ٹریننگ کے اختتام پر انتظامیہ نے ٹریننگ ونگ ریسکیو 1122 کا شکریہ ادا کیا۔اور مزید ٹریننگ کے لیے خواہش کا اظہار کیا۔
۔۔۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button