باجوڑ: قتل کے ملزم کو پھانسی اور 10لاکھ روپے جرمانے کی سزا

Spread the love

ضلعی عدالت باجوڑ نے قتل کے ملزم کو پھانسی اور 10لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ضلع باجوڑ ڈاکٹر محمد عامر نذیر نے ملزم حمید اللہ ولد نور علی جان سکنہ سکندرو حیاتے باجوڑ پرقتل عمد کا الزام ثابت ہونے پر پھانسی اور 10لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی۔ ملزم پراپنے چچا نورحیم جان ولد محمد علی جان کے قتل عمد کا الزام تھا۔ ملزم نے مقتول پر پستول سے فائرنگ کرکے قتل کیا تھا اور کیس ضلعی عدالت میں چل رہاتھا۔ الزام ثابت ہونے کے بعد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے دفعہ 302کے تحت پھانسی دینے اور 10لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔ جرمانہ مقتول کے ورثاء کو ادا کیا جاۓ گا.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button