ثمرباغ: علامہ اقبال آوپن یونیورسٹی کے فائنل امتحانات 23 اپریل سے شروع

Spread the love

ثمرباغ (نمائندہ نوائے دیر) علامہ اقبال آوپن یونیورسٹی کے سمسٹر خزان 2023 کے بی اے، بی ایڈ، بی ایس،اے ڈی ای کے فائنل امتحانات ملک بھر میں ایک ساتھ 23 اپریل سے شروع ہونگے۔ اپنے دفتر میں میڈیا نمائندہ گان سے بات چیت کرتے ہوئے ریجنل ڈائریکٹر تیمرگرہ ریجن معاذ احمد نے کہا کہ رولنمبر سلپس طلبہ کے سی ایم۔ایس پورٹل جبکہ ڈیٹ شیٹ یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریجن میں امتحانی مراکز میں عملے کی تعیناتی کا عمل مکمل ہوچکا ہے۔

وائس

چانسلر کے ہدایات کی روشنی میں نقل کی روک تھام کے لئے ٹھوس اقدامات کئے گئے ہیں، خصوصی ٹیمیں امتحانی مراکز کے سرپرائز وزٹ کریں گے، انہوں نے کہا کہ امتحانی ہالوں میں موبائیل فون کے استعمال پر سخت پابندی ہوگی اور کسی کو بھی موبائیل فون ہال کے اندر لے جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔علاوہ ازیں یونیورسٹی نے سمسٹر بہار 2024 کے دوسرے مرحلے میں پیش کئے گئے پروگرامز بی اے، بی ایڈ، بی بی اے، اور بی ایس کے تاریخ داخلہ میں بغیر لیٹ فیس چارجز کے 25اپریل تک توسیع کر دی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button