
بٹ خیلہ (مدثرطاہریوسفزئی نمائندہ خصوصی) ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افیسر ریسکیو 1122 ملاکنڈ ارشداقبال کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد ہوا جس میں ریسکیو اہلکاروں نے بھرپور شرکت کرکے ارشد اقبال کو ڈائریکٹر نارتھ کی عہدہ پر ترقی دینے پر مبارکباد پیش کی گئی، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قائمقام ڈی ای او امتیاز خان، سٹیشن ہاوس انچارج خوشدل خان اور ترجمان عاصم خان نے ترقی پانے والے ارشد اقبال کی گزشتہ خدمات پر انہیں زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا، انہوں نے کہا کہ ارشد اقبال کی شبانہ روز محنت اور ایمانداری سے ریسکیو اہلکاروں نے بہت کچھ سیکھ لیا ہے ریسکیو اہلکار ارشداقبال کی پیشہ ورانہ اصولوں کو مشعل راہ بنائینگے، ارشد اقبال نے ریکسیو ملاکنڈ عملہ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور ان کے ساتھ تعلق کو ائندہ بھی برقرار رکھیں گے۔