اسسٹنٹ کمشنر بٹخیلہ کا بازار کا دورہ، مختلف دکانوں میں معائنہ اور خلاف ورزیوں پر جرمانے

Spread the love

 

ملاکنڈ (محمد انس نمائندہ خصوصی) اسسٹنٹ کمشنر بٹخیلہ جناب ریاض محسود نے جوائنٹ انسپیکشن ٹیم کے ہمراہ بٹخیلہ بازار کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے مختلف آشیائے خورد و نوش کی دکانوں، دودھ فروشوں، قصائیوں اور نانبائیوں کی دکانوں کا معائنہ کیا۔ انسپیکشن ٹیم نے اشیائے خورد و نوش کی دکانوں میں قیمتیں اور معیار چیک کیے جبکہ دودھ فروشوں اور قصائیوں کی دکانوں میں صفائی اور قیمتوں کا معائنہ کیا گیا۔ نانبائیوں کی دکانوں پر روٹی کے وزن اور صفائی کی حالت کا بھی معائنہ کیا گیا۔ اس دوران خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی گئی۔ ایف آئی آر درج کرنے کے ساتھ ساتھ جرمانے بھی عائد کیے گئے۔

اسسٹنٹ کمشنر ریاض محسود نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو معیاری اور مناسب قیمت پر اشیاء کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے۔ کسی بھی قسم کی غفلت یا خلاف ورزی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے دکانداروں کو ہدایت کی کہ وہ صفائی اور معیار کا خاص خیال رکھیں اور حکومتی قوانین کی پاسداری کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button