
تیمرگرہ دیر لوئر (یاسر اعظم سے)
جان کبیر صدر ۔ الحاج امیر اعظم خان چئیرمین جبکہ عباد شاہین جنرل سیکرٹری منتخب
آل ٹریول اینڈ ٹور ایجنٹ ایسوسی ایشن دیر لوئر کا ایک اجلاس ایپل ھوٹل صباون چوک تیمرگرہ منعقد ھوا ۔ اجلاس میں تیمرگرہ دیر لوئر کے تمام ٹریول اینڈ ٹور ایجنسیز کی اونر/مالکان نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اجلاس میں آئندہ دو سال کیلۓ مندرجہ ذیل کابینہ کی انتخاب کثرت راۓ سے کی گئ ۔
الحاج آمیراعظم خان چیئرمین اونراعظم سنز حج وعمرہ ٹریول اینڈ ٹور تیمرگرہ
، جان کبیر خان صدر اونر القافلہ ٹریول، الیاس سینئر نائب صدر آول یوسفزئ کارپوریشن، محمد حنیف سینئر نائب صدر دوم اونر پرپیکٹ وینگز، فضل سبحان نائب صدر سٹار ٹریولز، عباد شاہین جنرل سیکرٹری سکائ نیشن ٹورازم، وکیل خان ڈپٹی جنرل سیکرٹری طاہر انٹر نیشنل ٹریول، آمیر زیب جائنٹ سیکرٹری العامر انٹرنیشنل ٹریول، عزیزاللہ فنانس سیکرٹری فلائ ڈریم ٹریول ،نذیراللہ انفارمیشن سیکرٹری رانی ٹریولز، رفیق شاہ پریس سیکرٹری راحیل ٹریول، احسان الله ڈپٹی جائنٹ سیکرٹری مرحباانٹرنیشنل ٹریول، رشیدخان ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری خان ایوی ایشن
انتخاب کے بعد نو منتخب چیئرمین الحاج آمیراعظم خان اور نو منتخب صدر نے تمام ٹریولز ایجنسیز کی اونر کا ان پر اعتماد کا شکریہ ادا کیا اور یونین کی ضرورت اور اھمیت پر تفصیلی روشنی ڈالی . اور ساتھ ہی ٹریول اینڈ ٹور کو درپیش مسائل کو حل کرنے کیلۓ ھر فورم میں آواز أٹھانے کا عہد کیا ۔ بعد میں اجلاس دعا کے ساتھ اختتام پذیر ھوا۔