
دیر(بیورو رپورٹ) اپر دیر کے علاقے واڑی میں دو افراد دریائے پنجکوڑہ میں نہاتے ہوئے دریاء کے بےرحم موجوں کی نذر ہوگئے, ایک شخص کی لاش نکال نکالی گئیں جبکہ دوسرے کی تلاش جاری ہے۔ریسکیو ترجمان واقعات کے گذشتہ روز
اپر دیر کے علاقے واڑی کے مقام پر دو افراد دریائے پنجکوڑہ میں نہاتے ہوئے ڈوب گئے تھے ۔ ریسکیو ترجمان ابراہیم خان کے مطابق واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 کا عملہ , سول ڈیفنس اور الاخوان فاؤنڈیشن کے رضاکاروں نے دونوں افراد کو ریسکیو کیلئے سرچ آپریشن جاری کیا۔تاہم جمعہ کی شام سرچ آپریشن میں ایک شخص ظاہر سکنہ چاپر کی لاش خال سچہ میرہ لوئردیر کے مقام پر دریائے پنجکوڑہ سے برآمد کر لیا گیا,جبکہ دوسرے لاپتہ شخص کی تلاش کیلئے ریسکیو اہلکاروں ,سول ڈیفنس رضاکاروں کا سرچ آپریشن دوسرے روز بھی جاری ہے۔ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ ڈوبنے والوں میں سے ایک نوجوان کو بچاتے ہوئے مقامی غوطہ خور ظاہر خان ساکن کس چاپر نے دریا میں کود کر اسے بچانے کی کوشش کی جس سے وہ خود بھی زندگی کی بازی ہار کر ڈوب گئے۔جبکہ پشاور سے تعلق رکھنے والے مہمان نوجوان شہریار کی لاش تاحال لاپتہ ہے۔