
ضلعی انتظامیہ دیر پائین
صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر دیر پائین جناب محمد عارف خان کے زیر صدارت غیر قانونی ہاوسنگ سوسائیٹیز کے حوالےسے میٹنگ
۔ ڈسٹرکٹ ارکیٹیکٹ جناب محمد فاروق نے لوکل گورنمنٹ ایکٹ پرائیوٹ ہاوسنٹ سوسائیٹیز منجمنٹ اینڈ ریگولیشن رولز 2021 کے حوالے سے بریفنگ دی۔ ہاوسنگ سوسائیٹی کے سکروٹنی کمیٹی میں محکمہ زراعت ، فارسٹ ، آبپاشی، محکمہ ماحولیات شامل ہیں۔
ہدایات ڈپٹی کمشنر
۔ تمام تحصیل میونسپل آفیسرز اپنے اپنے علاقوں کا سروے کریں۔ قانونی اور غیر قانونی ہاوسنگ سوسائیٹیز کے رپورٹ مرتب کرکے ائیندہ ہفتے پیش کریں۔ سروے میں کٹیگری اے ۔ بی۔ سی۔ اور ڈی کا تعین بھی کریں۔
۔ تمام غیر قانونی ہاوسنگ سوسائیٹیز کو نوٹس دیں اور جب تک این۔ او۔سی نہ لیں ان میں تعمیر ، خرید و فروخت روک لیں۔
۔ غیرقانونی ہاوسنگ سوسائیٹیزکے حوالے سے اشتہار جاری کریں تاکہ عوام ان غیر قانونی ہاوسنگ سوسائیٹیز میں اپنا قیمتی سرماہ نہ لگائے۔
۔ غیر قانونی ہاوسنگ سوسائیٹیز کے خلاف ایکشن نہ لینے والے ٹی۔ایم۔ایز کے خلاف ایکشن لیا جائے گا۔
میٹنگ میں تمام سٹیک ہولڈر نے شرکت کی۔