تالاش (حبیب محمد خٹک سے) جون جولائی میں گرمی کی شدت اور درجہ حرارت بڑھنے کے وجہ سے لوشیڈنگ میں مزید اضافہ ہوگا ۔بجلی کی جملہ مسائل اور ان پر قابو پانا عوام کے بھرپور تعاون کی بغیر ممکن نہیں ۔احتشام الحق
ان خیالات کا اظہار (محکمہ واپڈا) پیسکو سب ڈویژن تالاش کے ایس ڈی او احتشام الحق نے میڈیا کے نمائندے اور سینیئر صحافی حبیب محمد خٹک سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔جبکہ اس موقع پر انسپیکٹر سید حسن خان بھی موجود تھے ۔ایس ڈی او احتشام الحق نے کہا کہ گرمی کی موسم میں بجلی کی پیداواری صلاحیت خود بخود کم ہو جاتی ہے کیونکہ رسد اور طلب میں نسبت یکساں نہیں رہتا رسد کم اور طلب زیادہ ہو جاتا ہے ۔گرمی کی موسم میں بجلی کا استعمال ہر جگہ زیادہ ہو جاتا ہے ۔گھریلو صارفین ہو یا کمرشل صارفین بجلی سے استفادہ حاصل کرنے کیلئے بہت سارے برقی آلات فریج،فریزر،ایئر کنڈیشن ،
پنکھوں ،ائیر کولرز ،واٹر کولرز ،بلبوں ،ایستری ،کنووں کی موٹرز اور بھاری مشینری کو چلانا وغیرہ کے زیادہ استعمال کی وجہ سے بھی طلب اور رسد کے ساتھ بجلی اولٹیج کم ہو کر رہ جاتا ہے ۔بجلی کنٹرول کرنے والے ٹرانسفرمر وں کی جلنے اور فنی خرابی کے علاؤہ بجلی کی بھاری ٹرانمیشن لائنوں میں آئے روز مختلف نوعیت کے فالٹ آجاتے ہیں ۔سب سے بڑا مسلہ تالاش سب ڈویژن آفس میں اہلکاروں کی تعداد انتہائی کم ہے اور علاقے کی آبادی اور رقبہ بہت زیادہ ہے ۔تالاش ایک تحصیل کا درجہ رکھتا ہے جہاں چاروں یونین کونسلوں نورہ خیل ،دوشخیل ،شاہی خیل اور بانڈہ گئی کے دور دراز اور دوشوارگزار علاقے ہیں ۔ہر جگہ کمپلینٹ کے صورت میں بروقت سرویسیز فراہم کرنا ہمارے طاقت سے بھی باہر ہے ۔ بجلی صارفین کے ذمے خرچ شدہ یونٹ کے لحاظ سے چارجز ڈالنا ہمارا کام نہیں بلکہ یہ حکام بالا کے اختیار میں ہے ۔جس میں ہم کچھ بھی نہیں کرسکتے ہے ۔لائن لاسیز اور بجلی کی چوری چکاری بھی ہمارے لئے بڑا مسلہ ہے۔جس کے خاتمے کیلئے ہم مختلف قسم کی منصوبہ بندیاں اپنا رہے ہیں ۔شاٹ فال اور کم وولٹیج جیسے مسائل کا بھی سامنا ہے ۔حتی کہ ان تمام مسائل کے خاتمہ یا ایس میں اصلاحات اور کمی لانا عوام کے بھرپور تعاون کی بغیر ہر گز ممکن نہیں ۔احتشام الحق ایس ڈی او پیسکو سب ڈویژن تالاش نے صحافی حبیب محمد خٹک سے کہا کہ میں میڈیا کے وساطت سے اپیل کرتا ہوں کہ عوام الناس ایک محب وطن شہری کی حیثیت سے ہمارے ساتھ تعاون کریں ۔بجلی کا غیر ضروری اور غیر قانونی استعمال نہ کریں ،بجلی بچائیں اپنے لیے اور ملک وقوم کیلئے ۔بجلی منسلک تمام تر مسائل کے حل میں عوام خلوص دل کیساتھ ہمارے ساتھ بھرپور تعاون کو یقینی بنائیں ۔