تنقید کے نشتر چلانے والے سائمن ڈول بھی بابراعظم کی اننگز کے گرویدہ

Spread the love

گزشتہ سال پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم کو تنقید کا نشانہ بنانے والے نیوزی لینڈ کے سابق کرکٹر اور کمنٹیٹر سائمن ڈولی نے ان کی تعریف کی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں کمنٹیٹر سائمن ڈولی پریزنٹیشن کے دوران بابر اعظم کی اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف جارحانہ اننگز کی تعریف کر رہے ہیں۔

انہوں نے بابر اعظم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کی شاندار اننگز اور بہتر اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ بیٹنگ پر ان کی تعریف کرتے ہیں۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف بابر اعظم نے 63 گیندوں پر 14 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 111 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جب کہ ان کا اسٹرائیک ریٹ 176 سے زائد رہا۔

پی ایس ایل کے گزشتہ ایڈیشن میں کیوی کمنٹیٹر نے بابر پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ٹیم کے بجائے اپنے ذاتی مقاصد کے لیے کھیل رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button