
شرینگل (تحصیل رپورٹر) شرینگل میں بجلی بندش پر واپڈا کے خلاف احتجاج شرینگل بازار بند کر دیا گیا۔
واپڈا کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی گئ۔
تفصیلات کی مطابق شرینگل اور کلکوٹ دو تحصیلوں کی بجلی گذشتہ برف باری کے بعد گیارہ دن سے بند ہے۔
جس پر شرینگل بازار کے تاجر یونین کے کال پر شرینگل بازار میں احتجاج کیا گیا۔اس دوران شرینگل بازار بند کردیا گیا۔
اور تھانہ چوک میں احتجاج کے باعث دیر کمراٹ شاہراہ بھی ہر قسم ٹریفک کیلئے بند رہا۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ ہم نے بغیر میٹر ریڈنگ کے واپڈا کو 23 گھنٹے لوڈ شیڈنگ کے باوجود بل دیا ہے۔
ہم بجلی چوری کے خلاف ہیں لیکن واپڈا کے اہلکار اپنے چوری کو چھپانے کیلئے غریب عوام کو زور دے رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ واپڈا گیارہ دن مین چار تاپانچ پول نہیں لگاسکتے تو ان کے خلاف کاروائی کرنی چاہیئے ۔
انہوں نے کہا کہ اگر کل تک بجلی بحال نہ ہوئی تو پھر ہم مجبور ہونگے کہ ڈی سی آفس کے سامنے اور منتخب نمائندوں کے گھروں کے باہر دھرنا لگائینگے۔
انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ان غریب عوام کے حال پر رحم کر کے اس علاقے کے بجلی کا مسلہ ہنگامی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے اقدامات اٹھائیں ۔
انہوں نے شرینگل کے میٹر ریڈر کا ذکر کیا کہ انہوں نے تین سال سے 95 فیصد میٹرز کا ریڈنگ نہیں لیا۔
اور اس طرح واپڈا پر اوور بلنگ کی مد میں ہزاروں ہونٹ صارفین کے بلوں میں زیادہ آئے ہیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ جلد اس میٹر ریڈر سے بھی نجات دلائی جائے ۔