ڈپٹی کمشنر نوید اکبر کا ہلز پارک دیر میں مون سون شجرکاری مہم کا افتتاح، 9 لاکھ پودے لگانے کا اعلان

Spread the love

دیر(بیورو رپورٹ) ڈپٹی کمشنر نوید اکبر نے سیاحتی مقام ہلز پارک دیر میں پودا لگا کر مون سون شجر کاری مہم کا افتتاح کیا , مہم کے دوران 9 لاکھ پودے لگائے جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز دیر شہر کے پہاڑی چوٹی پر ہلز پارک میں محکمہ فارسٹ کے تعاون سے مون سون شجرکاری مہم کا اغاز کردیا ۔ ڈی سی نوید اکبر , اے ڈی سی عامر علی شاہ اور اے اے سی ہیڈکوارٹر اشتیاق نے ہلز پارک میں دیودار کے پودے لگا کر باقاعدہ مہم کا افتتاح کیا اور شہریوں میں پودے بھی تقسیم کئے۔ اس موقع نوید اکبر نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ مہم ضلع بھر میں 9 لاکھ پودے لگائیں گے انہوں نے کہا کہ مہم میں عوام , تمام سرکاری محکموں کے سربراہان اور اہلکاروں اس شجرکاری بلین ٹری پلس مہم میں بھر حصہ لیں اور اسے کامیاب بنائیں ۔ ڈی سی نو ید اکبر نے کہا کہ جہاں بھی عوام کو پودے لگانے کی ضرورت ہو, تو محکمہ جنگلات کے پاس جا کر ان سے پودے مفت حاصل کرلیں ۔ کیونکہ ہمارے پاس اس مہم کیلئے نو لاکھ پودے موجود ہے انہوں دیر کا حسن بھی ان جنگلات اور درختوں کی وجہ سے ہے تو لہذا عوام اسے کامیاب بنا کر گرین ضلع دیر بنائیں ۔ انہوں نے کہا کہ اپردیر کے مختلف سیاحتی مقامات میں سیاح ان حسین قدرتی نظاروں کو دیکھنے اتے ہیں جس کا اصل روح یہاں کے جنگلات , سرسبز و شاداب پہاڑ ہے ۔ نوید اکبر نے عوام سے اپیل کی محکمہ فارسٹ اور انتظامیہ کے ساتھ عوام بھی ان پودوں اور درختوں کی حفاظت کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button