سوات: انسداد پولیو کیلئے ایمرجنسی پلاننگ سیشن، یونیسیف اور پی پی اے کے ماہرین کی شرکت

Spread the love

سوات(بیورورپورٹ) ایمرجنسی آپریشنز سنٹر خیبرپختونخوا نے انسداد پولیو میں حائل مسائل اور رکاوٹوں کو دور کرنے کیلئے اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونیسیف کے تعاون سے پاکستان پیڈیا ٹرک ایسوسی ایشن(پی پی اے) خیبرپختونخوا سے وابستہ امراضِ اطفال کے ماہرین کے ساتھ ملکر ایک پلاننگ سیشن کا انعقاد کیا۔ اس سیشن میں پی پی اے کے صوبائی عہدیداروں سمیت پشاور، مردان، کوہاٹ، ایبٹ آباد، صوابی، اور بنوں اور ڈی آئی خان ڈویژن کے تمام اضلاع کے معروف ماہرین اطفال نے شرکت کی۔سپیشل سیکرٹری ہیلتھ اور ای او سی کے کوآرڈینیٹر عبدالباسط اور پی پی اے خیبرپختونخوا کے صوبائی صدر پروفیسر ڈاکٹر محمد حسین نے مشترکہ طور پر اس سیشن کی صدارت کی۔ اس سیشن میں معاون اداروں بشمول بین الاقوامی ادارہ صحت، یونیسف اور این سٹاپ کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔ ورکشاپ سے خطاب کرتے ھوئے سپیشل سیکرٹری ہیلتھ اور ای او سی کوآرڈینیٹر عبدالباسط نے کہا کہ انسداد پولیو ایک قومی ایمرجنسی ھے اور اس مقصد کی حصول کیلئے معاشرے کے تمام طبقات سے تعاون اور حمایت درکار ہے۔عبدالباسط نے کہاکہ پولیو کے خاتمے کے چیلنج سے نمٹنے اور پروگرام میں موجود خلاء کو پُر کرنے کے لیے،پروگرام نے مختلف جدید حکمت عملیوں کو اپنایا ہے جن میں رنگ سٹریٹجی، بائیکرز سٹریٹجی، انٹیگریٹڈ سروس ڈیلیوری (ISD)اور آر یو آر سمیت ہیلتھ کیمپس کا انعقاد شامل ہیں جن کے دور رس نتائج برآمد ھو رھے ہیں۔ تاہم پولیو ویکسین کے بارے میں پائی جانے والی غلط فہمیوں کی وجہ سے ہر مہم میں تمام بچوں کو ویکسین کی فراہمی ممکن نہیں ہو سکتی۔ورکشاپ میں اپنے خیالات کا ذکر کرتے ہوئے پی پی اے خیبرپختونخوا کے صدر پروفیسر ڈاکٹر محمد حسین نے کہا کہ دنیا کے دیگر تمام ممالک سے پولیو وائرس کا مکمل خاتمہ ہو چکا ھے لیکن بد قسمتی سے یہ وائرس صرف پاکستان اور افغانستان میں موجود ھے۔انسداد پولیو پروگرام کے ٹیکنیکل ماہرین بشمول عالمی ادارہ صحت کے نمائندے ڈاکٹر خواجہ عرفان اور یونیسف کے کمیونیکیشن سپیشلسٹ ڈاکٹر جنیدخان اور میڈیا آفیسر شاداب یونس نے ورکشاپ کے شرکاء کو پولیو پروگرام کے آپریشنل اور کمیونیکیشن حکمت عملی پر تفصیلی بریفنگ دی ۔ ورکشاپ کے اختتام پر شرکاء میں سرٹفکیٹس اور شیلڈز تقسیم کئے گئے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button