
ٹانک
کے گاوں گرہ حیات سے تعلق رکھنے والے نوجوان سرائیکی شاعر ، ممبر دامان سرائیکی ادبی سنگت ٹانک جناب محمد نعمان نومی کو ادب سماج فاونڈیشن پاکستان کی طرف سے انکے پہلے سرائیکی شاعری مجموعہ پونبل پر ادب سماج انسانیت ایوارڈ سے نوازہ گیا۔ ایوارڈز کی تقریب اسلام آباد میں منعقد ہوئی جسمیں ٹانک سے محمد نعمان نومی کا انتخاب ٹانک کے زرخیز ادب کی عکاسی کرتا ہے جس میں دامان سرائیکی ادبی سنگت ٹانک ایک انتہائی اہم کردار ہے۔ واضح رہے نعمان نومی سے قبل صدر دامان سرائیکی ادبی سنگت ٹانک جناب ڈاکٹر قمر زمان قمر کی کتاب ٹردہ جل کو بھی 3 ایوارڈوں سے نوازہ گیا جبکہ سرپرست اعلئ ادبی سنگت ٹانک جناب محمد گلزار کی کتاب وند کو بھی ایوارڈ سے نوازہ جا چکا ہے اور اب بھی دامان سرائیکی ادبی سنگت ٹانک کے متعدد شعراء کرام کے کئی شاعری مجموعے، ناولز اور نثری کتابیں زیر اشاعت ہیں جو جلد ہی چھپ کر مارکیٹ میں آ جائیں گی مگر افسوس اس بات کا ہے کہ ابتک حکومتی سطح پر دامان سرائیکی ادبی سنگت کی کوئی خاص حوصلہ افزائی نہیں کی جا سکی۔