14 اگست کو آل پاکستان امن فٹبال ٹورنامنٹ منعقد کریں گے.خیبر سپورٹس کلب

Spread the love

ضلع خیبر (لنڈیکوتل) 14 اگست کو آل پاکستان امن فٹبال ٹورنامنٹ منعقد کرینگے جس میں ملک بھر سے نامور کھلاڑی شرکت کریں گے، خیبر سپورٹس کلب کے زیر اہتمام 10سے زائد ایسوسی ایشن( گیمز) کام کرتے ہیں.
ان خیالات کا اظہار خیبر سپورٹس کلب کے صدر معراج الدین شینواری ،جنرل سیکرٹری کلیم اللہ شینواری ،کمنٹریٹر منظور علی اور کلیم خان نے لنڈی کوتل پریس کلب میں میٹ دی پریس کے دوران کیا، معراج الدین شینواری نے کہا کہ خیبر سپورٹس کلب کے زیر اہتمام مختلف گیمز جس میں فٹبال، کرکٹ، والی بال، بیڈمنٹن، کراٹے، سائیکلنگ، باڈی بلڈنگ، ٹیگ بال ودیگر کھیل منعقد کرتے ہیں اور ہر سال کھلاڑیوں کیلئے مواقع فراہم کرتے ہیں چونکہ 1982 سے ہم نے خیبر سپورٹس کلب کی بنیاد رکھی تھی حالانکہ اس وقت میں نوجوان نشے کی لعنت میں مبتلا تھے آج ہماری یہ کارکردگی ہے کہ مختلف گیمز میں ہے ہمارے کھلاڑی ملکی و بین الاقوامی سطح پر ملک و قوم کا نام روشن کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ محکمہ کھیل کے زیر اہتمام 14 اگست پر آل پاکستان امن فٹبال ٹورنامنٹ جس میں ملک بھر سے کھلاڑی شرکت کریں گے لیکن افسوس کہ چالیس سال پہلے ہمارے گراونڈ میں جو مشکلات تھی آج بھی کھلاڑی وہی مسائل سے دوچار ہیں ہم نے ہر وقت منتخب عوامی نمائندوں اور ذمہ داران سے گراونڈ میں سہولیات دینے اور محرومیاں ختم کرنے کیلئے رابطہ کر چکے ہیں لیکن ابھی تک کچھ نہیں ہوا دنیا جانتی ہیں کہ ہمارے ٹورنامنٹ میں کتنی کراؤڈ ہیں موجودہ عوامی نمائندوں کو بھی دورہ کرنے کی دعوت دیتے ہیں آئیں اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کریں تاکہ جو بین الاقوامی کھلاڑی ہیں خاص کر فٹبال کی دنیا میں جو عتیق شینواری، یاسر آفریدی، مرحوم سہیل، ندیم، عارف مسیح اور ینگ پلئیر طفیل شینواری، کاشف شینواری جبکہ کرکٹ میں شہنشاہ آفریدی و عثمان شینوای سمیت دیگر کھلاڑی بھی انٹرنیشنل سطح پر اپنی جگہ بنائیں گے انہوں نے کہا کہ کھیل سے نوجوان منفی اثرات سے بچتے ہیں اور مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب ہوتے ہیں کھیل سے ہی علاقے کے ہسپتال ویران جبکہ نوجوان صحت مند ہوتے ہیں
انہوں نے ایم این اے سمیت صوبائی امیدواروں سے اپیل کی کہ ان کے مسائل پر توجہ دیں اور اس کے حل کیلئے سنجیدہ اقدامات اٹھائیں
بصورت دیگر ان کے خلاف میدان کو نکلیں گے اور ہر پلیٹ فارم پر ان کے خلاف آواز بلند کریں گے.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button