تیمرگرہ میڈیکل کالج اور ہسپتال میں کرپشن، ینگ ڈاکٹرز کا بائیکاٹ کی دھمکی

Spread the love

لوئیر دیر) ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن ٹیچنگ ہسپتال تیمرگرہ نے کہا ہے کہ تیمرگرہ میڈیکل کالج اورتیمرگرہ ٹیچنگ ہسپتال میں بڑے پیما نے پر بے قاعدگیاں اور کرپشن ہوئی ہے تیمرگرہ ہسپتال کے لئے خریدی گئی کروڑوں کا سامان اور ریکارڈ غائب ہے انسنریٹر، اور یو رالوجی، ارتھوپیڈک سامان اور ایم آر ائی مشین غائب ہے اورتیمرگرہ میڈیکل کالج فنکشنل ہونے میں رکاوٹیں کھڑی کی جا رہی ہے صحت کار ڈ اور گلوز میں بڑے پیماے پر کرپشن اورخرد برد ہوئی ہے تیمرگرہ میڈیکل کالج کے پرنسپل ڈاکٹر سمیع اللہ کو سرکاری ریکارڈ نہیں دیا جا رہا ہے پیدا ہونے والے مسائل کا زمہ داری تیمرگرہ ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر علی اصغر پر عائد ہوتی ہے اگر تیمرگرہ ہسپتال اورمیڈیکل کالج تیمرگرہ میں ہونے والے بد عنوانیوں کے خلاف نوٹس نہیں لیا گیا تو جمعرات کے روسز سے تیمرگرہ ہسپتال میں سروسز سے بائیکاٹ کرینگے ان خیالات کا اظہار ینگ ڈاکٹر ز ایسوسی ایشن لوئر دیر کے صد رڈاکٹر نجیب اللہ، نے ڈاکٹر ز رفیع اللہ، انصاف ڈاکٹرز فورم کے ڈاکٹر لیا قت علی، ڈاکٹر ماجد ودیگر کے ہمراہ پریس کانفر نس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ تیمرگرہ میڈیکل کالج کے ساز وسامان میں تاریخی کرپشن اور بد عنوانی ہوئی ہے خریدی گئی اربوں روپے کا سامان یا تو ڈبی بند پڑی ہوئی زنگ الود ہوگئی ہے انسنریٹرمشین اور ایم آر ائی کی مشین غائب،جبکہ سی ایس ڈی، لانڈری، یورالوجی،ارتھوپیڈک کا سامان اور سٹی سکین مشین غیر فعال ہیں جس کیخلاف انھوں نے پہلے بھی آواز اٹھاکر احتجاج کیا لیکن کوئی پرسان حال نہیں انھوں نے کہا کہ لوئر دیر کے ارکان اسمبلی بھی مزکورہ کرپشن پر مکمل طور پر خاموش ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ بھی اس کرپشن میں ملوث ہے انھوں نے کہا کہ ما فیا ایک ساش کے تحت تیمرگرہ میڈیکل کالج کو فنکشنل ہونے میں رکاوٹیں کھڑی کر رہی ہیں اور پشاور میں دفاترسے تیمرگرہ میڈیکل کالج کے فا ئلیں غائب کی جا رہی ہیں انھوں نے کہا کہ تیمرگرہ میڈیکل کالج کے پرنسپل ڈاکٹر سمیع اللہ نے خلوص نیت سے میڈیکل کالج کو چالو کرنے کی کوشش کر رہا ہے لیکن ان کے ساتھ تعاون نہیں کیا جا رہا ہے جس کی وجہ سے وہ دلبرداشتہ ہوکر اپنا استعفی ٰ پیش کیا تاہم ینگ ڈاکٹرز نے انہیں استعفی ٰ واپس لینے پر مجبو رکیا انھوں نے مطالبہ کیا کہ تیمرگرہ میڈیکل کالج اور تیمرگرہ ہسپتال میں ہونے والے بد عنوانیوں کو نوٹس لیا جا ئے بصورت دیگر ینگ ڈاکٹرز ائندہ جمعرات سے تیمرگرہ ہسپتال میں سروسزکا با ئکاٹ کرینگے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button