
غیر نمونہ نمبر پلیٹ،کمسن ڈرائیوروں، کالے شیشوں کے استعمال اور ون ویلنگ پر مجموعی طور پر 356 افراد کیخلاف کارروائی کی گئی ۔دوران آپریشنز گاڑیوں سے کالے شیشے (سٹیکرز) ہٹا دیے گئے اور ون ویلنگ کرنیوالوں والوں کی موٹر سائیکلیں ضبط کر لی گئیں۔
ایس پی ٹریفک وارڈن حبیب اللہ خان نے سوات ٹریفک پولیس کے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے روزانہ کی بنیاد پر کارروائیاں کرنے کی ہدایت کی۔
انہوں نے حادثات کو روکنے کے لیے کمسن ڈرائیوروں کے خلاف کیے گئے اقدامات کے بارے میں شہریوں میں آگاہی پیدا کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔
والدین سے اپیل کی گئی کہ وہ اپنے کم عمر بچوں کو گاڑی چلانے سے منع کریں تاکہ کسی بھی ممکنہ حادثات سے بچا جا سکے۔
ٹریفک حکام کو ہدایت کی گئی کہ وہ کم عمر ڈرائیوروں کے خلاف فوری کارروائی کریں اور ان کے والدین کو فون کے ذریعے آگاہ کریں تاکہ ٹریفک حادثات میں قیمتی جانوں کا ضیاع روکا جا سکے