نیب خیبر پختونخوا: سابق ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر شوکت علی مبینہ کرپشن میں بری

Spread the love

تیمرگرہ
نیب خیبر پختونخوا نے سابق ڈائریکٹرجنرل ہیلتھ سروسز ڈاکٹر شوکت علی اور متعلقہ سٹاف کے خلاف تیمرگرہ میڈیکل کالج میں بھرتی شدہ ملازمین،طبی آلات اور فیکلٹی ہاسٹل کیلئے زمین کی خریداری میں مبینہ طورپر کرپشن میں ملوث ہونے مکمل تحقیقات اور ریکارڈ کی چھان بین کے بعد بری کر دیا با وثوق زرائع کے مطابق سابق ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر شوکت علی کے خلاف تیمرگرہ میڈیکل میں ملازمین کی بھرتیوں کیساتھ میڈیکل کالج فیکلٹی ہاسٹل کیلئے خریدی گئی زمین اور طبی سازوسامان میں مبینہ طورپر کروڑوں روپے کی کرپشن کیلئے اعلیٰ سطح کمیٹی قائم کی گئی تھی زرائع کے مطابق تحقیقات کرنے والی کمیٹی نے ملازمین کی بھرتی،خریدی گئی زمین اور طبی آلات کی ایک سال میں مکمل تحقیقات اور ریکارڈ کی چھان بین کی،زرائع کے مطابق کمیٹی نے سابق ڈی جی ڈاکٹر شوکت علی کے خلاف مبینہ کرپشن اور اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے پر ایک سال میں تحقیقات مکمل کی اور سابق ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر شوکت علی کو مبینہ کرپشن اور اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے میں ملوث نہیں پایا جس کے نتیجے میں سابق ڈی جی ہیلتھ پر لگائے تمام الزامات سے بری کردیا اور سیکرٹری ہیلتھ خیبر پختونخوا کو اس حوالے سے چھٹی ارسال کردی گئی ہے دریں اثناء سابق ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر شوکت علی نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے مجھ پر لگائے تمام الزامات جھوٹے اور بنیاد ثابت ہوگئے تاہم اپنی تعیناتی ودیگر معاملات کے حوالے سے وہ قانونی جنگ لڑ رہے ہیں انشاء اللہ قانونی کاروائی میں بھی سرخرو ہوں گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button