سوات: ہما شاکر کو ‘ویمن چینجنگ دی ورلڈ ایوارڈ’ سے نوازا گیا

Spread the love

سوات(بیورورپورٹ) سوات کی بیٹی اور ماہر تعلیم ہما شاکر کو خواتین کی تعلیم اور ان کے بااختیار بنانے کے لئے کی جانے والی کاوشوں پر برطانوی تنظیم نے "ویمن چینجنگ دی ورلڈ ایوارڈ” سے نواز دیا ۔ ہما شاکر کو اس عالمی ایوارڈ کے لئے اپریل 2024میں نامز د کیا گیا تھا ۔ ہما شاکر نے بہترین خدمات کی بناید پر یہ ایوارڈ جیت لیا ہے اور پوری دنیا میں دوسرے نمبر پر رہی ہیں۔ یہ اعزاز انہیں "پیپل چوائس ویمن 2024” کے "جینڈر ایکوالٹی”کے زمرے میں دیا گیاہے۔ یہ ایوارڈ سارا ڈچس آف یارک، پیس اینڈ کیٹی اور ڈاکٹر ٹیریرائی ٹرنٹ کی جانب سے پیش دیاجاتا ہے ۔ ہماشاکر نے اس ایوارڈ کو سوات کے لئے بڑا اعزاز قراردیا ہے اور کہاہے کہ چونکہ اب بھی کئی علاقوں میں خواتین کو تعلیم کے سفر میں مشکلات کاسامنا ہے اور میں اس ایوارڈ کو ان لڑکیوں کے نام کرنا چاہتی ہوں ۔ جن کو علم کے حصول میں دشواری کا سامنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس اعزاز کو پانے سے ان کا حوصلہ مزید بلند ہوگیا ہے اور وہ اب نئے عزم کے ساتھ خواتین کی تعلیم اور ان کی بہبود کے لئے کام کریں گی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button