
ضلعی انتظامیہ دیر پائین
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ جناب علی امین خان گنڈاپور کے ( گوڈ گورننس عوامی ایجنڈا کے تحت) ڈپٹی کمشنر دیر پائین جناب محمد عارف خان کے احکامات کی روشنی میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ جناب گوھر علی اور پلاننگ آفیسر جناب نوید اللہ کا ڈسٹرکٹ سوشل ویلفئیر آفیسر جناب محمد زیب اور ایس۔ ڈی۔ او بلڈنگ کے ہمراہ سپیشل سکول برائے گونگے بہرے تیمرگرہ کا دورہ۔ ڈسٹرکٹ سوشل ویلفئیر آفیسر جناب محمد زیب نے سکول کے عمارت میں زیر التوا کچھہ کاموں کے بارے میں بریفنگ دی۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ جناب گوھر علی نے سکول کے عمارت میں زیر التوا تمام کاموں اور دوسرے کچھ ایشوز کو جلد از جلد حل کرنے کے لئے ڈسٹرکٹ آفیسر سوشل ویلفئیر اور ایس ۔ ڈی۔ او بلڈنگ محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کو احکامات جاری کئ۔ کام مکمل ہونے کے بعد سکول کو سرکاری عمارت میں شفٹ کیا جائے گا۔ اور ساتھ کئی اضلاع کے سپیشل چلڈرن کو دسویں جماعت تک سپیشل ایجوکیشن کی سہولت میسر ہوگی۔