
بٹ خیلہ(مدثرطاہریوسفزئی نمائندہ خصوصی) ضلع ملاکنڈ کے تحصیل تھانہ بائزئی سے تعلق رکھنے والے طالب علم توثیق شاہ ولد فضل امین نے ٹیکسلا انسٹی ٹیوٹ آف ایشین سیولائزیشن، قائداعظم یونیورسٹی، اسلام آباد کے اسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر سدید عارف کی نگرانی میں قائد اعظم یونیورسٹی اسلام اباد سے اپنی ایم فیل مقالے کا کامیاب دفاع کرکے ٹیکسلا انسٹی ٹیوٹ آف ایشین سیولائزیشن کے شعبہ میں ایم فل کی ڈگری حاصل کر لی۔ توثیق شاہ کی تحقیق کا موضوع "تحصیل بٹ خیلہ اور تھانہ بائیزئی، ضلع ملاکنڈ کے آثار قدیمہ: ماضی، حال، اور مستقبل” تھا انہوں نے اپنی کامیابی والدین کی دعاوں اور اساتذہ کی انتھک محنت کانتیجہ قرار دیا