
**’ضلع خیبر خیبر : جمرود پولیس کی ایک اور اہم اور بڑی کارروائی
تعلیمی اداروں سمیت مخصوص گاہکوں کو نشہ آور گولیاں (ایکسٹیسی)فراہم کرنے والا منظم نیٹ ورک کا سرغنہ گرفتار،3000 گولیاں برآمد،ملزم گرفتار مقدمہ درج۔ پولیس زرائع **
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او خیبر سلیم عباس کلاچی کے جاری کردہ احکامات پر ایس ایچ او جمرود عدنان آفریدی کی خفیہ اطلاع پر انچارج تختہ بیگ اتحاد آفریدی نے خصوصی ناکہ بندی کے دوران ملزم سے جامع تلاشی کے دوران 3000 نشہ اور گولیاں ایکسٹیسی برآمد کرکے ملزم اقرار سکنہ نیوی ابادی کو گرفتارکر کے حوالات منتقل کر دیا گیا جن سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔
ایس ایچ او جمرود عدنان آفریدی نے کہا کہ ملزم کا تعلق منظم نیٹ ورک سے ہیے جو مخصوص گاہکوں سمیت تعلیمی اداروں، ہاسٹلوں اور یونیورسٹی کے طلباء کو بھی نشہ آور گولیاں فراہم کرنے میں ملوث ہے۔
گرفتار ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران مکروہ دھندے میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا۔