"رنبیر کپور کو تھپڑ مارنے کے بعد بہت روئی”، رشمیکا مندانا کا انکشاف

Spread the love

ممبئی: مشہور بھارتی اداکارہ رشمیکا مندنا نے انکشاف کیا ہے کہ وہ بلاک بسٹر ایکشن فلم ’اینیمل‘ میں رنبیر کپور کو تھپڑ مارنے کے بعد بہت روئی تھیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اپنے حالیہ انٹرویو کے دوران رشمیکا منڈنا نے فلم ’اینیمل‘ کی شوٹنگ کے سین کو یاد کیا، جس میں انہوں نے اپنے شوہر رنبیر کپور (فلم شوہر) کو تھپڑ مارا تھا۔

رشمیکا منڈنا نے کہا، "اس سین کی شوٹنگ سے پہلے، ہدایت کار سندیپ ریڈی وانگا نے کہا کہ آپ کو خود کو حقیقی کردار کی طرح محسوس کرنا ہوگا اور اس منظر میں کھو جانا ہوگا، اپنے آپ کو ایسا محسوس کرنا ہوگا کہ آپ واقعی وہاں ہیں۔ آپ کے شوہر نے آپ کو دھوکہ دیا ہے۔”

اداکارہ نے کہا کہ میں نے یہ سین سندیپ جی کی ہدایت کے مطابق کرنا شروع کیا، اس سین کی شوٹنگ کے دوران میں نے خود کو محسوس کیا کہ یہ فلم نہیں بلکہ حقیقی زندگی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button