
ٹانک
آج سٹار انٹرنیشنل سکول وزیرآباد ٹانک کے ننھے طلبہ نے اپنے وائس پرنسپل رضوان راجہ کے ہمراہ پولیس دفتر ٹانک کا دورہ کیا۔ اس دورے کا مقصد بچوں کو پولیس کے کام اور ان کے اہم کردار سے آگاہ کرنا تھا۔
بچوں نے دفتر پولیس کے مختلف حصوں کا وزٹ کیا اور یہ جاننے کی کوشش کی کہ پولیس کس طرح لوگوں کی مدد کرتی ہے اور شہر میں امن قائم رکھتی ہے۔ اس موقع پر ڈی پی او ٹانک اسلم نواز خان اور ایس پی انوسٹی گیشن ٹانک حاجی ناصر خان نے بچوں سے ملاقات کی اور بڑے دوستانہ انداز میں انہیں بتایا کہ پولیس کس طرح ان کی حفاظت کرتی ہے۔
بچوں نے بہت دلچسپی سے ہر چیز دیکھی اور کئی معصوم سوالات بھی کیے، جن کا ڈی پی او ٹانک نے محبت سے جوابات دیے۔ آخر میں بچوں کے لیے پولیس کی جانب سے تحفے بھی دیے گئے جس سے بچوں کے چہرے کھل اٹھے۔ یہ دورہ بچوں کے لیے یادگار اور معلوماتی رہا۔