سوات(بیورورپورٹ)ملک رضا خان کٹانہ اور سوشل ایکٹیویسٹ ظہور عالم نے سوات پریس کلب کا دورہ کیا اور سوات پریس کلب و سوات یونین آف جرنلسٹس اور گورننگ بادی کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد دی، اس موقع پر نو منتخب عہدیداروں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سوات پریس کلب عوام کی فریاد کی جگہ ہے کیونکہ عوام صحافیوں پر پورا اعتماد کرتے ہیں اور اپنا فریاد لیکر پریس کلب آجاتے ہیں اور یہاں پر ان کی مسائل کو ایوان بالا تک پہنچانے میں صحافیوں کا کردا نمایاں ہے، انہوں نے کہا کہ صحافیوں نے دہشتگردی، سیلاب زلزلہ میں سوات کی نمائندگی کی ہے اور عوامی مسائل کو اجاگر کرنے میں کوئی کثر نہیں چھوڑی ہے اسلئے ہم امید رکھتے ہیں کہ نئے منتخب عہدیدار بھی حسب سابق کی طرح علاقے کے امن امان اور تعمیر وترقی میں مثبت کردا ر ادا کریں گے۔
۔۔۔۔