
حسن زیب حسن نے اپنی ایم فل کی تحقیقی مقالےکاکامیابی سے دفاع کی۔باچاخان یونیورسٹی چارسدہ کی ایم فل سکالر حسن زیب حسن نے کاظم خان شیدا کے شاعری میں تمثیل نگاری پر جامع تحقیق کی ۔
انہوں نے گزشتہ روز باچاخان یونیورسٹی میں شرکاء کے سامنے اپنا تحقیقی مقالہ پیش کیا، سکالر کے ممتحنین ڈاکٹر تحمل اور ڈاکٹر کرن سنین سمیت سپروایزر ڈاکٹر اصل مرجان نے سکالر کے تحقیقی مقالے پر کئی سوالات اُٹھائے جسکا سکالر نے مدلل جوابات دیتے ہوئے اپنی تحقیقی مقالے کا کامیابی سے دفاع کیا۔
ڈاکٹر محب وزیر اور ممتحنین نے حسن زیب حسن کے ریسرچ ورک کو سراہا اور کامیابی پر مبارکباد دی۔