گرین سوات پراپرٹی ڈیلرز کا افتتاح، عبدالرحیم کی ٹیکس فری زون بنانے کی جدوجہد جاری رکھنے کی یقین دہانی

Spread the love

سوات(بیورورپورٹ) گرین سوات پراپرٹی ڈیلرز کا باقاعدہ افتتاح ہوگیا۔ملاکنڈڈویژن ٹریڈرزفیڈریشن کے صدر عبدالرحیم نےرکشہ ڈرائیورز یونین کے صدرجہانزیب ۔ترجمان سوات ٹریڈرز فیڈریشن ڈاکٹر خالدمحمود،نثار خان،چیٸرمین واجد خان کے ہمراہ باقاعدہ افتتاح کیا۔اس موقع پر صدر عبدالرحیم کا کہنا تھا کہ ملاکنڈویژن کو عملاً ٹیکس فری زون بنانے کیلیے ہماری جدوجہد جاری ہے اور ٹیکس کے نفاذ کی کوششیں ہم برداشت نہیں کرینگے۔انہوں نے کہا کہ پراپرٹی کاروبار بہتر طریقے سے کرنا بھی عبادت ہے۔انہوں نے کہا کہ پراپرٹی اور دیگر تمام شعبوں پر ٹیکس لگانے کو ہم تیار نہیں جبکہ اس کے خلاف ہر فورم پرآواز بلند کرینگے اور کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔
۔۔۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button