شانگلہ پہلے بھی ہمارا تھا، آج بھی ہمارا ہے ، انجینئر امیر مقام

Spread the love

سوات(بیورورپورٹ) پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر اور این اے 11 شانگلہ سے نو منتخب رکن قومی اسمبلی انجینئر امیر مقام نے کہاہے کہ شانگلہ پہلے بھی ہمارا تھا، آج بھی ہمارا ہےاورآئندہ بھی ہماراہی رہے گا۔

انجینئر امیر مقام نے اہل شانگلہ کو مبارکباد دیتے ھوئے کہا کہ پورے خیبرپختونخوا میں واحد شانگلہ کے لوگ ہیں جنہوں نے ہر قسم حالات میں راہ راست پر کھڑے رہے ۔

انظوں نے کہاکہ انشاء اللہ شانگلہ کو مثالی ضلع بنا کر مینڈیٹ کا پورا پورا احترام کریں گے۔

انہوں نے کہاکہ لوگ این اے شانگلہ میں دھاندلی کی من گھڑت افواہیں پھیلا رہی ہیں جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں بلکہ شانگلہ کے عوام نے خدمت اور کارکردگی کی بنیاد پرشیر پر ٹھپہ لگاکرمجھے کامیاب کیا ہے ۔

انہوں نے کہاکہ میں نے پہلے بھی یہاں کے عوام کی خدمت کی ہے اور آئندہ بھی اس علاقے کی پسماندگی دور کرنے کے لئے بھرپور کوششیں جاری رکھیں گے۔

انہوں نے کہاکہ سوات کے عوام سے محبت اور احترام کا رشتہ ہے اوراس سیلاب میں بھی سوات کے عوام نے مجھے سینتیس ہزار سے زائد ووٹ دیکر ثابت کیا ہے کہ عوام آج بھی ہمارے ساتھ ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button